سارو گنگولی کی آئی پی ایل گورننگ کونسل میں شمولیت کا امکان

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:06

سارو گنگولی کی آئی پی ایل گورننگ کونسل میں شمولیت کا امکان

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کو انڈین پریمیر لیگ کی گورننگ کونسل میں شامل کئے جانے کا امکان ہے،اس سلسلہ میں7 اپریل کو بی سی سی آئی ٹیکنیکل کمیٹی میں اس بات کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ڈالمیا سارو گنگولی کو ذاتی طور پر پسند کرتے ہیں اور بی سی سی آئی صدر منتخب ہونے کے فوری بعد وہ انہیں بی سی سی آئی ٹیکنیکل کمیٹی کا چیئرمین بنانا چاہتے تھے لیکن بعدازاں انیل کمبلے کے معاہدے میں توسیع کرنے کا فیصلہ ہو گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :