ایشین ریسلنگ چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلزکل ہوں گے

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:08

ایشین ریسلنگ چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلزکل ہوں گے

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء )ایشین ریسلنگ چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلزکل ( اتوار)کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ 12 سے 16 اپریل تک دوحہ قطر میں ہوگی جس میں 8 رکنی قومی ریسلنگ ٹیم شرکت کرے گی۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 43 پہلوان شرکت کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم ایشین ریسلنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 10 اپریل کو قطر روانہ ہوگی۔