اشتہاری کمپنیوں کے شاہراہوں پر لگے سائن بورڈز کی مکمل تفصیلات تین دن کے اندر اندر ضلعی آفیسرز کو پہنچائیں

حکومت پنجاب کا 36 اضلاع کے ٹی ایم اوز کو جاری مراسلہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) حکومت پنجاب نے 36 اضلاع کے ٹی ایم اوز کو جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ ان کے علاقوں میں اشتہاری کمپنیوں کے شاہراہوں پر لگے سائن بورڈز کی مکمل تفصیلات تین دن کے اندر اندر ضلعی آفیسرز کو پہنچائیں۔ صوبائی دارالحکومت میں تحصیل ایڈمن آفیسر نے اس سلسلہ میں اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

04 اپریل۔2015ء کو بتایا کہ مختلف مین شاہراہوں پر بڑے بڑے دیوہیکل سائن بورڈ لگے ہیں جن کو مناسب طور پر نصب نہیں کیا جاتا جو تیز آندھی کے باعث گر جاتے ہیں جس سے بجلی سے متعلقہ پولز اور دیگر تنصیبات کو بھی نقصان پہنچتا ہے حکومت نے ایسے دیو ہیکل سائن بورڈ کے بارے میں تمام اضلاع کے ٹی ایم اوز سے سائن بورڈز کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :