پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سے متعلق بھی روڈ میپ وضع کیا جائیگا،راشدہ یعقوب شیخ

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) تعلیم او رصحت کے شعبوں میں ریفارمز روڈ میپ کی طرز پر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سے متعلق بھی روڈ میپ وضع کیا جائیگا اورمستند ڈیٹا کیلئے پنجاب کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں او رکلینکس کی جیوٹیگنگ کے عمل کا آغاز کیاجائے گا۔جھنگ سمیت دیگر اضلاع میں یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔عام آدمی کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔

ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی اوورچارجنگ کے ذریعے عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے ۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔ تمام متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کمربستہ ہو جائیں۔

(جاری ہے)

ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی کم قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے جارہی ہے۔

پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدام سے صوبے بھر کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے موثر مانیٹرنگ کے نظام پر عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اتوار بازاروں میں تمام برانڈز کے ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی نئی کم مقررکردہ قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت کی مکمل روک تھام کے حوالے سے جامع پلان پیش کیا جائے گا ۔

ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچایا جارہا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق پورے صوبے میں یقینی بنایا جائے گا تاکہ اس ضمن میں فراہم کئے جانے والے ریلیف کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔ عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی سماجی و معاشی انصاف کے زمرے میں آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :