آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کے کھانے کی مد میں رقم بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

قیدیوں کیلئے 53روپے فی کس روزانہ ملتے ہیں، بڑھا کر 90روپے کئے جائیں‘ میاں فاروق نذیر

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کے کھانے کی مد میں رقم بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ، آئندہ مالی سال میں اس میں رقم بڑھا کر 90روپے کی جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ قیدیوں کے لئے روزانہ 53روپے فی کس ملتے ہیں جو چھ سال قبل مقرر کیے گئے تھے ۔ قیدیوں کے کھانے کے لئے مینیو میں چھ دن چکن شامل ہے ۔ مہنگائی کے باعث آئندہ مالی سال رقم بڑھاکر اسے 90روپے کی جائے۔

متعلقہ عنوان :