سعید اجمل انگلش کاؤنٹی معاہدے سے محروم
ہفتہ 4 اپریل 2015 17:29
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل 2015ء) انگلش کرکٹ کاؤنٹی ٹیم وورسٹرشائر نے پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی جگہ سری لنکن آف اسپنر سچترا سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ وورسٹرشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیو رہوڈز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'سعید اجمل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان کو ساتھ لے کر چلنا بہت مشکل تھا جبکہ پوری دنیا میں اتنی زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جارہی ہے، لیکن ہم سچترا سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کرکے خوش ہیں جو ایک مانے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں'۔
واضح رہے کہ باؤلنگ ایکشن پر اعتراض کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے سعید اجمل کی دوبارہ واپسی اور بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی کرکٹ اسکواڈ میں شمولیت کے باعث وورسٹرشائر کاؤنٹی کے لیے ان کی دستیابی مشکل تھی، یہی وجہ ہے کہ انگلش کاؤنٹی نے سنانائیکے کو منتخب کیا۔(جاری ہے)
اس حوالے سے رہوڈز نے بتایا کہ اگرچہ سنانائیکے نے سری لنکا کے لیے ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے، تاہم وہ متعدد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور ان کا فرسٹ کلاس ریکارڈ شاندار ہے۔
30 سالہ سنانائیکے اب تک 45 ون ڈے، 17 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، جبکہ گزشتہ برس انھیں آئی سی سی کی جانب سے باؤلنگ ایکشن درست کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔ رواں سیزن میں سنانائیکے کے ساتتھ ساتھ مشہور سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے ساتھ انگلش کاؤنٹی میچز کھیلیں گے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.