پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری

قومی ٹیم دورے میں تین ایک روزہ میچ، ایک ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا، واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی جو 24 اپریل ، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 28 مارچ سے ہو گا

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:34

پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش نے پاکستان سے دوطرفہ سیریز کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے اور شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم دورے میں تین ایک روزہ میچ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم دورے کا باقاعدہ آغاز ایک روزہ سیریز سے کرے گی جس کا پہلا میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ بالترتیب 17 اور 22 مارچ کو ہو گا۔

دونوں ٹیمیں اس کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی جو 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔دونوں ایشین ٹیموں میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 28 مارچ سے ہو گا جس کے بعد چھ مئی کو سیریز اور دورے کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ شیڈول بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور جس پر غوروخوض کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اس کا باضابطہ اعلان کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :