لاہور میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والا 3رکنی گروہ گرفتار

ایک خاتون ، دو مرد شامل ، گوشت قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:53

لاہور میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والا 3رکنی گروہ گرفتار

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) لاہور میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتارکرلیا گیا،گوشت قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے گدھے کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

تین رکنی گروہ میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔ گروہ چوری کے گدھے کا گوشت فروخت کرتے تھے۔ پولیس کی کارروائی کے بعد اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہو گئی۔ پولیس نے تین رکنی گروہ اور گدھے کا گوشت قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ تینوں افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :