”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ منصوبے سے قوم کے بچے ملک کو اندھیرے سے نکال کر ترقی یافتہ بنائیں گے‘ خواجہ خاور رشید

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشیدنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے شروع کئے گئے”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے قوم کے بچے جدید تعلیم حاصل کرکے ملک کو اندھیرے سے نکال کر ترقی یافتہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم پر صرف اشرافیہ کا ہی حق نہیں اور نہ ہی تعلیم ان کی میراث ہے،یہ پنجاب کے ہر بچے کا حق ہے اور ہمیں یہ حق ان تک پہنچانا ہے۔دانش سکول سسٹم پر ایسے افراد تنقید کرتے رہے ہیں جنہوں نے خود پاکستان اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب میں سفارش کے بغیر ایک لاکھ سے زائد اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں ،صوبے میں سفارش،رشوت،کرپشن اوردھونس کے کلچر کو دفن کر دیا گیا ہے اور تمام اداروں میں بھرتیاں میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانش سکول کی بچیوں نے امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والے بین الاقوامی سائنسی نمائش میں انرجی ٹربائن میں پانچویں پوزیشن حاصل کرکے دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نواز حکومت عوام دوست پالیسوں کو ہر جگہ سراہا جا رہا ہے اور صوبے میں تمام اراضی ریکارڈ کو کمپوٹرایزڈ کر دیا گیا جس سے اب سے عوام کو پٹواری کلچر سے نجات حاصل ہوا ہے اس کے علاوہ تمام خوردونوش کی اشیاء میں کمی کوبھی عوام کے تمام حلقوں میں سراہا جا رہا ہے جو موجودہ حکومت کی پالیسوں کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

متعلقہ عنوان :