وورسٹرشائر کا پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی جگہ سری لنکن آف اسپنر سچترا سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ
ہفتہ 4 اپریل 2015 18:29
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)انگلش کرکٹ کاوٴنٹی ٹیم وورسٹرشائر نے پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی جگہ سری لنکن آف اسپنر سچترا سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔وورسٹرشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیو رہوڈز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعید اجمل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان کو ساتھ لے کر چلنا بہت مشکل تھا جبکہ پوری دنیا میں اتنی زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جارہی ہے، لیکن ہم سچترا سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کرکے خوش ہیں جو ایک مانے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں'۔
واضح رہے کہ باوٴلنگ ایکشن پر اعتراض کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے سعید اجمل کی دوبارہ واپسی اور بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی کرکٹ اسکواڈ میں شمولیت کے باعث وورسٹرشائر کاوٴنٹی کے لیے ان کی دستیابی مشکل تھی، یہی وجہ ہے کہ انگلش کاوٴنٹی نے سنانائیکے کو منتخب کیا۔(جاری ہے)
اس حوالے سے رہوڈز نے بتایا کہ اگرچہ سنانائیکے نے سری لنکا کے لیے ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے، تاہم وہ متعدد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور ان کا فرسٹ کلاس ریکارڈ شاندار ہے۔
30 سالہ سنانائیکے اب تک 45 ون ڈے، 17 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، جبکہ گزشتہ برس انھیں آئی سی سی کی جانب سے باوٴلنگ ایکشن درست کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔رواں سیزن میں سنانائیکے کے ساتتھ ساتھ مشہور سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے ساتھ انگلش کاوٴنٹی میچز کھیلیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.