بلاول کا ذو الفقار بھٹو کی برسی میں شر کت نہ کرنا کو ئی سوالیہ نشان نہیں، جوڈیشل کمیشن کے آئینی ہونے یانہ ہونے کا جائزہ لیناہوگا

پیپلز پا رٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف کی سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 اپریل 2015 18:36

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پا رٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ذو الفقار علی بھٹو کی برسی میں شر کت نہ کرنا کو ئی سوالیہ نشان نہیں ہے انہوں نے لندن میں بھٹو کی برسی کی تقریب منا ئی ، جوڈیشل کمیشن کے آئینی ہونے یانہ ہونے کا جائزہ لیناہوگا۔ وہ ہفتہ کو گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ کہیں جو ڈیشل کمیشن آئین پاکستان سے متصا دم تو نہیں اگر ایسا ہے تو پھر یہ مستقبل کے لیے اچھا نہیں ہو گا ۔پہلے تو ملک میں صرف گر میوں میں لو ڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی مگر اب توسردیوں میں بھی لو ڈ شیڈنگ ہو رہی ہے سعودی عرب فوج بھیجنے کا فیصلہ پا رلیمنٹ کر ے گی اور یہی وہ فورم جہاں پر فیصلے ہونے چاہئیں ا ن کا کہنا تھا کہ ہم نے تو صاف اور شفاف انتخا با ت کی با ت کی ہے اگر دھا ندلی ہو ئی ہے تو اسے عوام کے سامنے لا نا چاہیے وہی سب سے اچھا فیصلہ کر نے والے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :