روس سے انتہائی جدید میزائل حاصل کرلئے،یہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، سعودی عرب نے ملت یمن کو نشانہ بنایا ہے ہم جواباً اسے نشانہ بنائیں گے،تحریک انصار اللہ یمن کے رہنما ہادی العجیلکی کادعویٰ

ہفتہ 4 اپریل 2015 18:42

روس سے انتہائی جدید میزائل حاصل کرلئے،یہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات ..

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) تحریک انصار اللہ یمن کے رہنما ہادی العجیلکی نے کہا ہے کہ انصار اللہ نے روس سے انتہائی جدید میزائل حاصل کیے ہیں جو ہدف کو ٹھیک نشانہ بناتے ہیں اور وہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، سعودی عرب نے ملت یمن کو نشانہ بنایا ہے ہم جواباً اسے نشانہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایرانی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہادی العجیلکی نے کہا کہ انصار اللہ کے پاس اس قسم کے دسیوں میزائل ہیں، کہا کہ یہ میزائل ملت یمن کے خلاف سعودی عرب کی حکمت عملی کو بدل کر رکھ دیں گے- انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اتحادیوں کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ان میزائلوں کی تعداد اور ان کی تنصیب کے مقام کا پتہ نہیں لگا سکتیں- انہوں نے کہا کہ یہ میزائل اپنی طاقت اور صحیح نشانہ بنانے میں شہرت رکھتے ہیں اور سعودی عرب کے تیل اور اقتصادی تنصیبات اور اسی طرح مصر کی بحریہ کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ شمار ہوتے ہیں"ہادی العجیلکی" نے کہا کہ دو ہزار نو میں سعودی عرب کے ساتھ جنگ میں ہمارے پاس آج کی طرح کا جدید اسلحہ نہیں تھا لیکن اس وقت ہم علاقے میں ان کی ماہیت کو خطرے سے دوچار کر سکتے ہیں- انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ملت یمن کو نشانہ بنایا ہے اور اگر یہ جارحیت جاری رہی تو انصار اللہ سعودی عرب کو نشانہ بنائے گی- ہادی العجیلکی نے اپنے بیان میں علی عبداللہ صالح کے حامی فوجیوں کی جانب سے انصار اللہ کی حمایت کی تردید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ افواہیں دشمن کا میڈیا پھیلا رہا ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب امریکی اور ان کے عرب اتحادیوں کے جنگی طیارے چھبیس مارچ سے یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کی حمایت میں یمنی عوام پر ہوائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :