جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم شروع ہوچکی،پنجاب میں لاکھوں افراد کوممبر بنائیں گے‘ سید وسیم اختر /نذیر احمد جنجوعہ
5فیصد اشرافیہ،جاگیردار،وڈیرے اور سرمایہ داروں نے18کروڑ عوام کویرغمال بنارکھا ہے‘ جماعت اسلامی پنجاب
ہفتہ 4 اپریل 2015 19:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے رابطہ عوام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے،دعوتی مہم کے دوران پنجاب میں لاکھوں افراد کوممبربنایا جائے گا جبکہ پورے پاکستان میں ایک کروڑ لوگوں کو جماعت اسلامی کے قریب لایاجائے گا،رابطہ عوام مہم کے دوران اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے سلوگن کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے گا،رابطہ عوام کے دوران صوبائی ذمہ داران مختلف اضلاع کادورہ کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیااس لئے یہاں اللہ اور اس کے رسول کانظام ہی رائج ہوناچاہئے۔ہم نے68برس ہرنظام کورائج کرکے دیکھ لیااب ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی نظام حیات کا نفاذ عملاً کیاجائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران نئے بننے والے ممبران سے عہد لیاجائے گا کہ کرپشن،مہنگائی،بے روزگاری،بدامنی،جرائم اور غربت کے خاتمے اور فوری وسستے انصاف کے عدالتی نظام کی تشکیل کی خاطر ممبران کاتعاون اور ووٹ جماعت اسلامی کے لئے ہوگا۔
پاکستان کے18کروڑ عوام شروع دن سے ظلم کی چکی میں پستے آرہے ہیں۔ہر دورکی حکومتوں نے عوام کوسبزباغ دکھاکرلوٹااور جذبات کوشدید ٹھیس پہنچائی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج ملک میں ظلم کا نظام چل رہا ہے۔وڈیرے،جاگیردار اور سرمایہ داروں نے پوری قوم کوغلام بنارکھا ہے۔صرف5فیصدمٹھی بھراشرافیہ ملک کے سیاہ وسفیدکے مالک بنے بیٹھے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی کہ دہشتگردی کی عفریت،لاقانونیت،لوڈشیڈنگ سے نجات کسانوں کیلئے پورامعاوضہ،مزدوروں کے مفادات کے تحفظ،ٹیکس کے ظالمانہ نظام کی بجائے اسلامی طرزمعیشت کواختیار اور نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی کے لئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس ملک میں جماعت اسلامی واحدسیاسی ودینی جماعت ہے جس کی قیادت ارکان منتخب کرتے ہیں اور یہ ساراعمل موروثیت سے پاک ہے۔جماعت اسلامی ہی ملک وقوم کومحب وطن اور بے داغ کردار کی قیادت فراہم کرسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.