یمن کی خانہ جنگی سے القاعدہ اور داعش فائدہ اٹھا سکتی ہیں ،مسلم حکمران قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں‘ صاحبزادہ حامد رضا
پنجاب کا ترقیاتی فنڈ لاہور پر خرچ کیا جارہا ہے، اقتدار میں آنیوالی ہر جماعت نے کرپشن کوفروغ دیا ‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 4 اپریل 2015 19:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سنی اتحادکونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضانے کہاہے کہ امت مسلمہ کے خلاف صلیبی و یہودی سازشیں تیز ہو چکی ہیں،یمن کی خانہ جنگی سے القاعدہ اور داعش فائدہ اٹھا سکتی ہیں ،اس لئے مسلم حکمران یمن میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم المساجد پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ غریبوں کیلئے ریاست کب ماں کا کردار ادا کرے گی ۔پنجاب کا ترقیاتی فنڈ لاہور پر خرچ کیا جارہا ہے۔اقتدار میں آنیوالی ہر جماعت نے کرپشن کوفروغ دیا ۔یمن بحران پر جذباتی فیصلوں سے گریز کیا جائے۔حکومت نے پاک فوج یمن بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے پارلیمنٹ کا اجلاس رسمی کاروائی ہے۔(جاری ہے)
امریکہ تقسیم کرو اور قبضہ کروکی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
یمن میں فوج بھیجی گئی تو حکومت کو شدید عوامی ردّ عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔یمن میں شیعہ سنی نہیں شیعہ سلفی جنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ،یمن بحران امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے شدید خطرہ بن چکاہے۔سعودی بادشاہت کا نہیں مکہ اور مدینہ کا دفاع عالم اسلام کا فرض ہے۔فوجی عدالتیں دہشتگردی کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی ۔پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے۔ملک دشمن قوتیں یمن بحران کی آڑ میں پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھانے کیلئے سر گرم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جنگ کا حصہ بننے والی غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے۔کراچی میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں ہو نا چاہیئے۔سابق وزیر کے قاتل بیٹے کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کی ملی بھگت کا نظام عوام دشمن ہے۔سعودیہ عرب اور یمن کے تنازعات میں فوج کو ملوث کرنے سے ملکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو ں گے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
-
راولپنڈی پولیس کی کاررووئی، 19ملزمان گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی 9 مئی کو شرانگیزواقعات ، توڑ پھوڑ اور حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
ج*بیٹی کو ناجائز قرار دیکر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.