نائیجیریا میں مزدوری کی غرض سے جانیوالے پندرہ پاکستانیوں کی تنخواہیں بند کر کے کیمپ میں قید کر دیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:00

نائیجیریا میں مزدوری کی غرض سے جانیوالے پندرہ پاکستانیوں کی تنخواہیں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء )نائیجیریا میں مزدوری کی غرض سے جانے والے پندرہ پاکستانیوں کی تنخواہیں بند کر کے کیمپ میں قید کر دیا گیا، کوششوں کے باوجود قیدیوں کا پاکستانی سفارت خانے سے ربطہ نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے راجہ آصف سمیت خیبر پختونخوا ہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پندرہ پاکستانیوں کو اٹھارہ ماہ کی تنخواہیں مانگنے پر نائیجیریاکی کمپنی نے نوکری سے نکال دیا۔ کاغذات پر زبرستی دستخط کرانے کی کوشش کی گئی اور انکار پر کمپنی نے نوکری سے فارغ کر کے دور افتادہ علاقے کے ایک کیمپ میں بند کر دیا۔ محصورین کا کہنا ہے کوششوں کے باوجود پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ نہیں ہو رہا۔