بنگلا دیش کیخلاف سیریز کے لیے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈراپ کیے جانے پر کرس گیل کاحیرانگی کا اظہار

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:05

بنگلا دیش کیخلاف سیریز کے لیے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈراپ کیے جانے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء )بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ سے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈراپ کیے جانے پر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے حیرانی کا اظہار کر دیا۔ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی اوپنر احمد شہزاد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت کھلاڑی احمد شہزاد کو ون ڈے سے ڈراپ کیے جانا افسوسناک ہے۔

ڈسپلن کو وجہ بنا کر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنا مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

کرس گیل نے احمد شہزاد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرکٹ پر دھیان دیں اور اپنی پرفارمنس سے صلاحیتوں کا لوہا منوائیں ۔ عالمی شہرت یافتہ کرکٹ مبصر ہرشا بھوگلے نے بھی پاکستانی اسکواڈ پر تبصرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کی پاکستانی اسکواڈ میں واپسی پر خوشی ہوئی لیکن عمر اکمل اور احمد شہزاد جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ڈراپ ہونے پر حیرانگی ہوئی۔ پاکستان کے سابق کوچ اور چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے سے بہتر ہے کوچ وقار یونس کو ٹیم سے باہر کیا جائے۔