مسیحی برادری( کل) ایسٹر کا تہوار منائے گی ‘گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:20

اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کل ( اتوار)کو ایسٹر کا تہوار منائے گی۔ اس سلسلہ میں لاہور ،کراچی، اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں کے گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات ہوں گی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایسٹر کی سب سے بڑی تقریب کیتھیڈرل چرچ مال روڈ میں منعقد ہو گی جہاں مسیحی عمائدین اظہار خیال کرینگے۔ لاہور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ایسٹر کو عید پاشکا یا عید قیامت المیسح بھی کہا جاتا ہے، جو دراصل مسیحی عقائد کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جانے کا دن ہے۔