کراچی میں4افراد کی لاشیں برآمد،تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:30

کراچی میں4افراد کی لاشیں برآمد،تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) کراچی میں لیاری ایکسپریس وے اور لیاری ندی سے چارافراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی کے قریب لیاری ایکسپریس وے سے2افراد جبکہ لیاری ندی سے2افراد کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ناصر لودھی کے مطابق لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاک کیے گئے افراد کی عمریں24سے32سال کے درمیان ہیں۔

متعلقہ عنوان :