ہر جماعت کو کراچی میں کسی بھی جگہ جلسہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے : چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 21:04

ہر جماعت کو کراچی میں کسی بھی جگہ جلسہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے : چوہدری ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں اور الیکشن کیمپس پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس غیر جمہوری رویہ کو اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو جلسوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر جماعت کو کراچی میں کسی بھی جگہ جلسہ کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو پی ٹی آئی کے جلسوں کی سیکیورٹی کو ہرممکن طور پر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھاکہ اگر الیکشن کمیشن نے درخواست کی تو این اے 246 کے ضمنی انتخابات کیلئے رینجرز کو بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔