ماضی میں ذمہ داری سے نہ کھیلنے والے پلیئرز کو باہر کرنا اچھی بات، احمد شہزاد اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کو خارج کر نے سے جگ ہنسائی ہوگی ، سعید اجمل کو ایکشن کلیئر ہونے کے بعد کوئی فرسٹ کلاس میچ کھیلے بغیر بنگلہ دیش لے جانا مشکل فیصلہ ہے
سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کابنگلہ دیش کے دورے کیلئے تینوں فارمیٹس کی اعلان کردہ ٹیموں پر ملے جلے ردعمل کا اظہار
ہفتہ 4 اپریل 2015 21:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیشی ٹور کیلئے تینوں فارمیٹس کی اعلان کردہ ٹیموں پر سابق کرکٹرز او ر تجزیہ کاروں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ذمہ داری سے نہ کھیلنے والے پلیئرز کو باہر کرنا اچھی بات اور وقت کی ضرورت بھی ہے جبکہ یہ تاثر بھی سامنے آیا ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کو ٹیم سے خارج کرنا ایک مذاق اور ملک کی بدنامی کا بھی باعث ہے۔
سابق سلیکٹر اور کوچ محسن حسن خان نے ورلڈ کپ کے فوری بعد نوجوان کھلاڑیوں احمد شہزاد اور عمر اکمل کے ایک روزہ ٹیموں سے اخراج پر کہا کہ ان کی کارکردگی بھی دوسروں کی طرح تھی کیونکہ انتخاب اگر پرفارمنس پر ہوا ہے تو پھر مصباح الحق اور سرفراز احمد کے سوا کسی کو بھی ٹیم میں نہیں ہونا چاہئے تھا جبکہ انضباطی معاملات کو سامنے رکھا گیا ہے تو پلیئرز کو شوکاز نوٹس بھی دینے کی ضرورت تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.