دہشتگردی کے مقدمات عام پولیس تھانوں کی بجائے کاؤنٹر ٹیر رازم فورس کے تھانوں میں درج ہونگے‘ ایگزیکٹو آرڈر جاری

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:58

دہشتگردی کے مقدمات عام پولیس تھانوں کی بجائے کاؤنٹر ٹیر رازم فورس کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) دہشتگردی کے واقعات کے مقدمات اب عام پولیس تھانوں کی بجائے کاؤنٹر ٹیرر ازم فورس کے تھانوں میں درج ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں آئی جی پنجاب مشتاق سیکھرا نے ایگزیکٹو آرڈر 2/2015جاری کر دیا ۔ کاؤنٹر ٹیرر ازم فورس کے تھانے لاہور‘ فیصل آباد‘ ملتان اور راولپنڈی میں کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دہشتگردی کے واقعات کے مقدمات عام پولیس اسٹیشن میں درج ہوتے تھے۔

متعلقہ عنوان :