سوناکشی سنہا اب ٹی وی پر نظر آئیں گی

سوناکشی سنہا ریئلٹی شو ’انڈین آئیڈل جونیئر‘ میں جج کے فرائض انجام دیں گی

اتوار 5 اپریل 2015 11:26

سوناکشی سنہا اب ٹی وی پر نظر آئیں گی

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء )بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا فلموں کے بعد اب ٹی وی پر نظر آنے والی ہیں۔سوناکشی سنہا بچوں کی گلوکاری کے فن کو پیش کرنے والے ریئلٹی شو ’انڈین آئیڈل جونیئر‘ میں جج کے فرائض انجام دیں گی۔سوناکشی سنہا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اس پروگرام میں اپنی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ججز میں سوناکشی کے علاوہ وشال دادلانی اور سلیم مرچنٹ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ بھی دل سے بچہ ہیں اور وہ بچوں کی حیرت انگیز صلاحیتوں کو دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اس لیے یہ شو ان کے لیے بہت مناسب اور وہ باصلاحیت بچوں سے ملنے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔دوسری جانب ان کی آنے والی فلم’ ’اکیرا“ ہے جو خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق سے متعلق کہانی پر مبنی ہے۔اس فلم میں سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا بھی کام کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب باپ اور بیٹی ایک ساتھ پردے پر نظر آئیں گے۔