چارسدہ ، سفاک بھتیجے کی رشتہ نہ ملنے کی رنجش پر چچا کے گھر میں فائرنگ، چچا،خواتین اور بچوں سمیت10 افرادقتل

واردات کے بعد ملزم ساتھیوں سمیت فرار ،سنگدلی اور بربریت کے اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ،ملزم نے ڈیڑھ سال پہلے چچا سے رشتہ نہ مانگنے پر طیش میں آکر ماں باپ ، بھائی اور بھابھی کو قتل کیا تھا،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں کا دردناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

اتوار 5 اپریل 2015 11:37

چارسدہ ، سفاک بھتیجے کی رشتہ نہ ملنے کی رنجش پر چچا کے گھر میں فائرنگ، ..

چارسدہ /پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) چارسدہ کی تحصیل تنگی میں سفاک بھتیجے نے ساتھیوں سمیت رشتہ نہ ملنے کی رنجش پر چچا کے گھر پر فائرنگ کر کے خواتین اور بچوں سمیت10 افراد کوقتل کردیا، واردات کے بعد ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا،سنگدلی اور بربریت کے اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی،ملزم نے ڈیڑھ سال پہلے چچا سے اس کے لیے رشتہ نہ مانگنے پر طیش میں آکر اپنے ماں باپ ، بھائی اور بھابھی کو بھی قتل کیا تھا،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے دردناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔

واقعہ ہفتہ کی شب ساڑھے تین بجے پولیس سٹیشن سے 12 کلومیٹر دور اورنگ زیب قلعہ داوٴود کلے نامی گاوٴں میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں سفاک ملزم نے اپنے ہی چچا کے پورے خاندان کی جان لے لی۔ ملزم گل احمد سید علی الصبح ساتھیوں سمیت اپنے چچا کے گھر پہنچا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے ملزم کے چچا جمال ، چچی زرپری ، چچا زاد بھائی شاہ خالد ، فیصل ، عرفان ، ابوبکر اور چچا زاد بہنیں نویدہ ، کلثوم ، سمیرا اور فاطمہ جاں بحق ہوگئے ۔

سنگدلی اور بربریت کے اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔ واردات کے بعد ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بے رحم ملزم نے ڈیڑھ سال پہلے چچا سے اس کے لیے رشتہ نہ مانگنے پر طیش میں آکر اپنے ماں باپ ، بھائی اور بھابھی کو بھی قتل کر دیا تھا۔تنگی پولیس سٹیشن کے محرر گلزار خان نے کہا کہ گل احمد نے اپنے گھر والوں کی رضامندی کے بغیر چچا جمال کی بیٹی سے زبردستی منگنی کی تھی۔

والدین سے اسی معاملے پر جھگڑے کے باعث گل احمد نے 28 نومبر 2014 کو اپنے والدین اور بھائی سمیت گھر کے پانچ افراد کو قتل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق گل احمد اپنے اہلِ خانہ کو قتل کرنے کے بعد علاقہ غیر فرار ہو گئے تھے تاہم ان کے چچا نے اب انھیں اپنے گھر میں پناہ دے رکھی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر گل احمد کے ہاتھوں چچا اور ان کے خاندان کا قتل شادی کے مسئلے کی وجہ سے ہی ہوا۔

متعلقہ عنوان :