لاہور میں 2 مجرموں کو منگل اور جمعرات کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

اتوار 5 اپریل 2015 11:37

لاہور میں 2 مجرموں کو منگل اور جمعرات کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزائے موت کے 2قیدیوں کو منگل اور جمعرات کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق طیب ولد غلام نبی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فرقہ وارانہ کیسز میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد اسکے بلیک وارنٹ جاری کر دیے گئے۔ اسے منگل کو پھانسی دی جائیگی۔ حامد سردار کو جمعرات کو پھانسی ہو گی۔ اسے بہاولپور میں دہرے قتل کے مقدمے میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :