قبائلی علاقوں میں موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق جاری

اتوار 5 اپریل 2015 11:38

قبائلی علاقوں میں موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق جاری

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) پاکستان بھر کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کاعمل جاری رہا۔ باجوڑ ایجنسی ، مہمند ایجنسی ، خیبر ایجنسی ، درہ آدم خیل اور کرم ایجنسی سمیت مختلف قبائلی علاقوں میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی موبائل سموں کو بائیومیٹرک تصدیق کے عمل سے گزارا جارہا ہے جس کی آخری تاریخ 12پریل مقرر کی گئی ۔

(جاری ہے)

موبائل کمپنیوں کے فرنچائز اور رابطہ دفاتر میں لوگوں کا رش رہا۔ قبائل نے کہا ہے کہ تصدیقی عمل سے انہیں پریشانی ضرور ہورہی ہے مگر وہ اسے ایک اچھا اقدام سمجھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :