ہم اپنے ہی گھر میں غیر محفوظ ہیں ، حکومت تحفظ فراہم کرے ‘ شبنم مجید

اتوار 5 اپریل 2015 12:08

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) معروف گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ، ہم اپنے ہی گھر میں غیر محفوظ ہیں ، حکومت فنکاروں کو تحفظ فراہم کرے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لاتعداد فنکاروں کے ساتھ قتل اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں مگر آج تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو سزا ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے درخواست ہے کہ مجھے گن پوائنٹ پرلوٹنے والے ملزموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور میری طلائی چین اور موبائل فون سمیت دیگر سامان برآمد کروایا جائے ۔