سینئر فنکار پی ٹی وی کا اثاثہ ہیں ، نظر انداز کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ‘ ہدایتکار آغا قیصر عباس

اتوار 5 اپریل 2015 12:08

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) پی ٹی وی کے معروف ہدایتکار آغا قیصر عباس نے کہا ہے کہ سینئر فنکار پی ٹی وی کا اثاثہ ہیں ، ادارہ بانی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تمام ہدایتکار سینئر فنکاروں سے محبت کرتے ہیں اور پی ٹی وی آج ان ہی بڑے فنکاروں کی وجہ سے زندہ ہے ۔

(جاری ہے)

میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے ہر ڈرامے میں کسی نہ کسی سینئر فنکار کو ضرور کاسٹ کروں کیونکہ بڑے فنکاروں کی اداکاری بھی بڑی ہوتی ہے ۔ آغا قیصر عباس نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگر مناسب پلیٹ فارم نہ ہونے کے باعث نیا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں آنے والے نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔