لگن سے کام کریں تو کامیابی کیلئے راستہ بن جاتا ہے‘فلم سٹار میگھا

اتوار 5 اپریل 2015 12:16

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) فلم سٹار میگھا نے کسی بھی شعبے میں نئے آنیوالوں کو میرا مشورہے کہ وہ کامیابی کیلئے کبھی شارٹ کٹ کاراستہ نہ اپنائیں ‘ محنت اورلگن سے کام کریں اللہ تعالیٰ آپ کی کامیابی کے لئے ایسے ایسے راستے بنا دیتے ہیں جسکا انسان نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں میگھا نے کہا کہ جب آپ منزل کے حصول کیلئے قدرت کے قانون سے ہٹ کر کسی راستے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ لاکھ کوششوں کے باوجود اس منزل کو نہیں پا سکتے اورآپ راستے میں ہی بھٹک جاتے ہیں اور منزل آپ سے کوسوں دور ہو جاتی ہیں۔