فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے مجھ سے زیاہ کوئی مخلص نہیں‘فلم سٹار میر ا

اتوار 5 اپریل 2015 12:22

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) فلم سٹار میر انے کہا ہے کہ فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے مجھ سے زیاہ کوئی مخلص نہیں‘زندگی میں بہت سی مشکلات آئی ہے مگر میں نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی تمام سازشوں کے باوجود اپنی کا میابیوں کا مشن جاری رکھوں گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران میر انے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی ویر انی دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے اور میں چاہتی ہوں کے کل نہیں آج ہی پاکستانی فلم انڈسڑی کی رونق بحال ہو جائے اور اس کیلئے میں نے خود بھی نئی فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس پرانتہائی تیز ی کے ساتھ کام جاری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں میرانے کہا کہ مجھ سے زیادہ فلم انڈسڑی کا کوئی خیر خواہ نہیں ہوسکتا ۔

متعلقہ عنوان :