تھیٹر کی بقاء کے لئے رقص کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اداکارہ سرور

اتوار 5 اپریل 2015 12:22

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء )اداکارہ سرور نے کہا ہے کہ تھیٹر کی بقاء کے لئے رقص کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتامگر میں ذاتی طور پر غیر مہذب ڈانس کے سخت خلاف ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سرور نے کہا کہ ڈانس ہمارے کلچر کا حصہ ہیاور یہ صدیوں سے شادی و بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوتا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈانس فحاشی اور عر یانی سے پاک ہونا چاہیے ۔سرور نے کہا کہ کمرشل تھیٹر کی بہتری کے لئے پڑھے لکھے ہدایتکاروں کی اشد ضرورت ہے‘ جو بامقصد موضوعات پر اصلاحی کھیل پیش کریں تاکہ ناڑاض ڈرامہ بینوں کو دوبارہ ڈرامہ ہالوں میں واپس لایا جا سکے۔