دنیا بھر میں عیسائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جانا قابل مذمت ہے، پوپ فرانسس

بھارت، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مسیحی برادری کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مسیحی پرامن معاشرے کے حامی ہیں، ایسٹر کے موقع پر خطاب

اتوار 5 اپریل 2015 12:51

دنیا بھر میں عیسائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جانا قابل مذمت ہے، پوپ ..

روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں عیسائیوں کوتشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایسٹر کے موقع پر دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرانسس نے چار روز قبل کینیا کی گریسا یونیورسٹی میں شدت پسندوں کی جانب سے عیسائی طلباء کو ہلاک کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مسیحی برادری کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے پرامن معاشرے کی تقلید کرتے ہیں۔ پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں ہلاک ہونیوالے عیسیائیوں کیلئے خصوصی دعا کرائی اور ان کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔