حوثی باغیوں کی جانب سے آب زم زم کی بوتلوں میں زہر ملانے کی اطلاع

سعودی پولیس نے شہریوں کو عوامی مقامات سے آب زم زم خریدنے سے منع کردیا

اتوار 5 اپریل 2015 12:53

حوثی باغیوں کی جانب سے آب زم زم کی بوتلوں میں زہر ملانے کی اطلاع

ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) باغیوں کی جانب سے آب زم زم کی بوتلوں میں زہر ملانے کی اطلاعات کے بعد سعودی پولیس نے شہریوں کوعوامی مقامات سے آب زم زم خریدنے سے منع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے آب زم زم کی 2 ہزار بوتلوں میں زہریلا مواد شامل کرنے کی اطلاعات کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر آلودہ آب زم زم کے 6 سو کارٹن قبضے میں لے لئے۔ دریں اثنا سعودی پولیس نے عمرے کیلئے آنیوالے زائرین اور شہریوں کو صرف منظورشدہ تقسیم کار سے آب زم زم خریدنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں ایک اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :