آئی پی ایل کے 8ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل منعقد ہو گی

اتوار 5 اپریل 2015 13:20

آئی پی ایل کے 8ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل منعقد ہو گی

کولکتہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) انڈین پریمیر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل (منگل ) کو کولکتہ میں منعقد ہو گی جس میں بالی ووڈ سٹارشاہد کپور ،ہریتک روشن اور انوشکا شرما اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا باضابطہ طور پر آغاز 8 اپریل سے ہو گا اورافتتاحی تقریب کی میزبانی کے فرائض لالی ووڈ سٹار سیف علی خان سر انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں آئی پی ایل میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کے کپتانوں سمیت کھلاڑی، بی سی سی آئی اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے شیڈول کے بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی 7 اپریل کو کولکتہ میں شیڈول انڈین پریمیر کرکٹ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے پہلے میٹنگ کرے گی جس میں ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کے بارے بات ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :