روس کا کا یمن سے غیر ملکیوں، سفارتکاروں کے انخلاء تک علاقے میں فضائی حملے روکنے کا مطالبہ۔۔۔

انسانی امداد روکنا، لوگوں کو نکالنے کا راستہ نہ دینا عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، قرارداد

اتوار 5 اپریل 2015 13:24

روس کا کا یمن سے غیر ملکیوں، سفارتکاروں کے انخلاء تک علاقے میں فضائی ..

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) روس نے سلامتی کونسل سے یمن میں موجود غیر ملکیوں اور سفارتکاروں کے انخلاء تک علاقے میں فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یہ قرارداد اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فضائی حملوں میں اتنا وقفہ دیا جائے تاکہ وہاں موجود غیر ملکیوں، سفارتکاراور دیگر افراد کو نکلنے کیلئے تیز اور محفوظ راستہ مل سکے۔

(جاری ہے)

قرارد میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ علاقے میں انسانی امداد کو روکنا اور لوگوں کو نکالنے کا راستہ نہ دینا عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی انتہائی سنجیدہ خلاف ورزی ہے اس لئے اتحادیوں کو چاہئے کہ وہ حملوں میں اتنا وقفہ دیں جس دوران متعلقہ ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں یمن میں پھنسے لوگوں کو محفوظ طور پر نکال سکیں۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کی جانب سے بھی بھی اقوام متحدہ سے یمن میں 24 گھنٹوں کیلئے فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ وہاں موجود لوگوں کو طبی امداد فراہم کی جاسکی۔

متعلقہ عنوان :