زین قتل کیس،ملزم مصطفیٰ کانجو نےاعتراف جرم کر لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 13:28

زین قتل کیس،ملزم مصطفیٰ کانجو نےاعتراف جرم کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء) لاہور میں زین قتل کیس میں ملوث گرفتارملزم مصطفیٰ کانجو نےاعتراف جرم کر لیا ہے،پولیس کے مطابق مصطفیٰ کانجو نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ فائرنگ میں نے کی،لیکن زین میرا ہدف نہیں تھا۔مصطفیٰ کانجو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت میں نشے میں نہیں تھا نہ ہی میں نے شراب پی رکھی تھی،بلکہ طیش اور غصے کی حالت میں فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

لاہورکے علاقے کیولری گراؤنڈ میں سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو اور اس کے گارڈز کی فائرنگ سے راہ گیر نوجوان زین رئوف جاں بحق جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس نے تین گارڈز کو موقع پر گرفتار کر لیا، تاہم مصطفیٰ کانجو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، جسےبعدازاں خوشاب سےگرفتار کرلیاگیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہناتھا کہ ابتدائی تفتیش میں عینی شاہدین نے بتایا کہ زین پر نشے میں دھت لڑکے نے فائرنگ کی۔بظاہر معمولی جھگڑے کا کیس ہے، لیکن قتل کا اصل محرک کا پتہ ملزم کی گرفتاری پر چلے گا۔

متعلقہ عنوان :