جرمن اور ڈچ فٹبال لیگ میں بالترتیب بائرن میونخ اور پی ایس وی کامیاب

اتوار 5 اپریل 2015 13:46

جرمن اور ڈچ فٹبال لیگ میں بالترتیب بائرن میونخ اور پی ایس وی کامیاب

میونخ،ایمسٹر ڈیم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) جرمن بنڈس لیگا اور ڈچ فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ اور پی ایس وی اینڈوون نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ہیں ۔ جرمنی کی ریاست وولفس برگ میں جاری بنڈس لیگا پریمیر لیگ میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں ۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

بائرن میونخ کی طرف سے روبرٹ لیون ڈوسکی نے 36 ویں منٹ میں گول سکور کر کے برتری حاصل کی جو کہ میچ کے آخر تک قائم رہی ۔

دوسری طرف ڈچ فٹبال لیگ میں پی ایس وی اینڈوون کی ٹیم نے ایف سی ٹونٹی کو پانچ ،صفر سے ٹھکانے لگا کر گروپ میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا ۔ 29ویں منٹ میں پہلا گول لیوک ڈی جونگ نے داغا جس کے بعد پی ایس وی اینڈوون کے کھلاڑی یکے بعد دیگرے بال کو کوٹ کی راہ دکھاتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :