پاکستانی عوام میں سکون آور ادویات کے استعمال میں اضا فہ

60 لاکھ سے زائد پاکستانی نیند آور گولیاں کے عادی ہو چکے ہیں

اتوار 5 اپریل 2015 14:18

پاکستانی عوام میں سکون آور ادویات کے استعمال میں اضا فہ

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) پاکستانی عوام میں سکون آور ادویات کا استعمال بڑھ رہا ہے ۔ 60 لاکھ سے زائد پاکستانی نیند آور گولیاں کے عادی ہو چکے ہیں یاداشت تباہ ہونے لگی ہے ۔

(جاری ہے)

95 فیصد شہری کسی نہ کسی ذہنی بیماری کا شکار ہیں ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال ، خودکش حملوں ، ٹارگٹ کلنگ ، درجنوں ہلاکتیں ، مہنگائی اور غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر لوگ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں سکون آور ادویات کی طلب میں 100 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔

70 سے زائد ادویہ ساز ادارے ایک درجن جزک فارمولوں پر مشتمل 550 سے زائد سکون آور ادویات ، سرپ اور دیگر ادویات تیار کر رہے ہ یں ۔ 70 سے زائد ملکی و بین لاقوامی دو ساز کمپنیوں کی ادویات 7 سے 8 ماہ میں ہی ختم ہو جاتی ہیں ۔ نیا سٹاک منگوانا پڑتا ہے ۔