ملک ریاض کو 10دن کیلئے بحریہ نام استعمال کی اجازت

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 14:49

ملک ریاض کو 10دن کیلئے بحریہ نام استعمال کی اجازت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے ملک ریاض کو 10 دن کیلئے بحریہ ٹاؤن کا نام استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 14 اپریل کو ہونے والی اگلی سماعت تک ملک ریاض حسین اپنی ہاؤسنگ اسکیم کے لئے ’بحریہ‘ نام استعمال کر سکتے ہیں۔ سیشن جج محمد اشرف نے یہ حکم ملک ریاض کی جانب سے سول جج نادیہ زہرہ نقوی کے دیئے گئے فیصلے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے بعد دیا ۔

یاد رہے کہ سول جج نے 27 مارچ کو ملک ریاض کو ان کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے 'بحریہ' نام استعمال نہ کرنےکا حکم دیا تھا۔ یہ فیصلہ بحریہ فاؤنڈیشن کی طرف سے دائر کی گئی دو درخواستوں جبکہ ملک ریاض سے منسلک حسین گلوبل فرم کی طرف سے دائر ایک درخواست کی سماعت کے بعد جج نادیہ نقوی نے دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ان تینوں درخواستوں سے منسلک 1996 سے بحریہ نام استعمال کرنے والے ملک ریاض نے 2002 سے اسٹے آرڈر حاصل کیا تھا جس کو سول جج نے رد کر دیا تھا۔

کیس سے منسلک ایک وکیل نے ڈان کو بتایا کہ پاکستان نیوی کے ذیلی ادارے بحریہ فاؤنڈیشن اگلی تاریخِ سماعت پر ملک ریاض کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کا جواب پیش کرے گا۔ تیسری درخواست میں ملک ریاض نے نیوی حکام پر یہ الزام عائد کیا کہ نیوی عہدیداروں نے ان کو معاہدے کے تحت بحریہ نام استعمال کرنے پر مجبور کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فاؤنڈیشن کی جانب سے 2002 میں ملک ریاض کو بحریہ نام استعمال کرنے سے نہ صرف روکا گیا تھا بلکہ اس حوالے سے 24 فروری 2002میں ان سے ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا تاہم اُسی سال ملک ریاض کی جانب سے نیوی حکام کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :