لاہور ، طالبعلم زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفے کانجو نے اعتراف جرم کر لیا

اتوار 5 اپریل 2015 14:59

لاہور ، طالبعلم زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفے کانجو نے اعتراف جرم ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) لاہور میں طالبعلم زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفے کانجو نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفے کانجو نے گزشتہ ہفتے طاقت کے نشے میں اپنے آٹھ پرائیویٹ گارڈز کے ہمراہ کلاشنکوف سے فائرنگ کی تھی جس سے طالبعلم زین کو ایک گولی گردن میں لگی اور ہڈی توڑتے ہوئے نکل گئی تھی بعد میں مصطفےٰ کانجو کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ ملزم مصطفےٰ کانجو نے تفتیشی افسر کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر امتیاز شاہ کے مطابق کلاشنکوف پر مصطفےٰ کانجو کی انگلیوں کے نشانات مل گئے ہیں اور ملزم مصطفےٰ کانجو نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلاشنکوف سے گولی مجھ سے غلطی سے چلی تھی۔

متعلقہ عنوان :