سنیل نارائن کا باوٴلنگ ایکشن کلیئر،آئی پی ایل میں باوٴلنگ کروا سکیں گے

اتوار 5 اپریل 2015 16:20

سنیل نارائن کا باوٴلنگ ایکشن کلیئر،آئی پی ایل میں باوٴلنگ کروا سکیں ..

کلکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ویسٹ انڈیز کے مشہور اسپنر سنیر نارائن کو انڈین پریمیئر لیگ میں باوٴلنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔سنیل نارائن کا ایکشن انڈین پریمیئر لیگ کے دوران مشکوک رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انھیں ہندوستانی بورڈ کے زیر اہتمام کسی بھی ایونٹ میں بولنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔کرکٹ کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق سنیل نارائن کا باوٴلنگ ٹیسٹ جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منظور شدہ چنائی کی لیباٹری میں لیا گیا تھا جسے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نارائن کے باوٴلنگ ایکشن کے نتائج بی سی سی آئی کی مشتبہ باوٴلنگ ایکشن کے حوالے آئی سی سی کے میچ ریفری جویگل سریناتھ کی سربراہی میں قائم سب کمیٹی کو جمع کرائے گئے جس نے انہیں تسلیم کر لیا ہے۔سنیل نارائن اپنے مشتبہ باوٴلنگ ایکشن کی وجہ سے ورلڈکپ جیسے اہم ایونٹ سے بھی دستبردار ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل چنائی کی اس لیب سے پاکستان کے مشہور اسپنر سعید اجمل بھی کلیئر ہو چکے ہیں۔سعید اجمل پر بھی مشکوک باوٴلنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :