ترکی میں فٹبال ٹیم کی بس پرمسلح افراد کا حملہ، ڈرائیور زخمی،صدر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

اتوار 5 اپریل 2015 16:23

ترکی میں فٹبال ٹیم کی بس پرمسلح افراد کا حملہ، ڈرائیور زخمی،صدر نے ..

انقرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ترکی میں فٹبال کلب فینر باس ٹیم کی بس پرمسلح افراد نے حملہ کردیاتاہم کھلاڑی محفوظ رہے، فائرنگ کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا،ترک صدر رجب طیب اردوگان نے تربزون شہر کے گورنر کو فون کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہناہے کہ بس پر فائرنگ کا واقعہ تربزون شہر کے سڑک پر اس وقت پیش آیا، جب ترک فٹ بال کلب فینر باس کی ٹیم ساحلی شہر رائز میں میچ جیتنے کے بعد استنبول واپس آرہی تھی۔

کلب کے نائب صدر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بس پر متعدد گولیاں برسائیں، تاہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے، فائرنگ سے زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوگان نے تربزون شہر کے گورنر کو فون کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جبکہ ترک فٹبال فیڈریشن نے اپنے ایک بیان میں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :