پنجاب پر قابض حکمران اقلیتوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں‘ راجہ بشارتب

اتوار 5 اپریل 2015 16:38

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و سابق وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی اور اچھے اعمال کی طرف راغب ہونے کا مظہر ہے،آئین پاکستان مسیحیوں سمیت تمام اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دینا ہے مگر پنجاب پر قابض حکمران اقلیتوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔

اپنی رہائش گاہ پرمسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے حوالے سے پر وقار تقریب س خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب امن و آشتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک میں بین العقیدہ ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔ انتشار کو ہوا دینے والی قوتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے پورے ڈھانچے میں بیگاڑپیدا کر رہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اقلیتوں کا پورا حق ہے۔

قیام پاکستان سے لے کر آج تک مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی اقلیتی برادریوں بالخصوص مسیحی برادری کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ تقریب میں سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد ناصر راجہ، سابق ضلع ناظم حامد نوازراجہ، شاہد راجہ، عظمت، پیٹر گل ،جکسن جان ،عمران شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :