سینئر صحافی اسد ساہی کے انتقال پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کا تعزیتی پیغام

اتوار 5 اپریل 2015 17:09

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے سٹی فارٹی ٹو سے وابستہ سینئر صحافی اسد ساہی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔