برطانوی شہزادی کیتھرین کے ہاں چند ہفتوں بعد نئے شاہی مہمان کی آمد متوقع

شہزادی کیٹ کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی ؟بک میکرز نے جنس اور ناموں کی فہرست پر بڑی رقم لگائی دی

اتوار 5 اپریل 2015 17:28

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) برطانوی شہزادی کیتھرین مڈلٹن چند ہفتوں میں دوسری بار ماں بننے والی ہیں ،بک میکرز نے نئے شاہی مہمان کی جنس اور نومولود شہزادہ یا شہزادی کے ناموں کی فہرست پر بڑی تعداد میں رقم لگا دی۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کی جانب سے شہزادہ ولیم اور کیٹ کے ہونے والے بچے کی جنس کے بارے میں تجسس کو برقرار رکھا گیا ہے لیکن ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیوں پر اگر یقین کیا جائے تو شہزادی کیٹ کے گھر 21 اپریل یا اس کے بعد نئے مہمان کی آمد متوقع لگتی ہے۔

حال ہی میں بتایا گیا کہ شہزادی کیٹ کو ایک متمول بے بی شاپ سے گلابی رنگ میں بچی کے کپٹروں کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ قرین قیاس تو یہ بھی ہے کہ اس بار حاملہ شہزادی صورت شکل اور چال ڈھال سے اپنے پہلے حمل کے مقابلے مختلف نظر آرہی ہیں لہذا ایسے جہاندیدہ اندازا لگانے والوں نے پیش گوئی کی ہے کہ شہزادہ جارج جلد ہی اپنی بہن کا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بک میکرز کی جانب سے نئے شاہی مہمان کی جنس اور نومولود شہزادہ یا شہزادی کے ناموں کی فہرست پر بڑی تعداد میں رقم لگائی جارہی ہے۔بک میکرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی اکثریت شہزادی کیٹ کی بیٹی کی توقع رکھتی ہے اسی لیے سب سے بڑی شرطیں لڑکیوں کے ناموں پر لگائی جارہی ہیں۔گذشتہ دنوں بک میکرز کی فہرست میں ڈچز آف کیمبرج کی بیٹی کے لیے جن ناموں کو فیورٹ خیال کیا گیا ہے ان میں ' ایلس' سب سے زیادہ مقبول ہے جس پر سب سے زیادہ شرطیں لگی ہیں۔

ایلس کے بعد مقبول ناموں میں الزبیتھ، شارلیٹ، وکٹوریہ، الیگزینڈرا اور ڈیانا شامل ہیں نام جن پر بکیز بڑی شرطیں لگا رہے ہیں۔علاوہ ازیں نومولود شہزادے کے جن ناموں کو بک میکرز نے فیورٹ قرار دیا ہے ان میں آرتھر سب سے مقبول نام ہے جس کے بعد ہنری، جیمس، الیگزینڈر، فلپ اور البرٹ پسندیدہ نام ہیں جن پر بڑی رقمیں لگائی گئی ہیں۔شاہی جوڑے کا دوسرا بچہ سلطنت برطانیہ کے تخت پر بیٹھنے والے امیدواروں میں چوتھے نمبر پر آئے گا جس کی پیدائش کے بعد شہزادہ ہیری ولی عہدوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :