آصف زرداری کا میر پور کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی شکست پر چوہدری عبدالمجید کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے اور تمام تنظیمیں توڑنے کا فیصلہ ، فریال تالپور جلد مزید فیصلوں کا اعلان کریں گی

اتوار 5 اپریل 2015 18:30

آصف زرداری کا میر پور کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی شکست پر چوہدری عبدالمجید ..

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے میر پور کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی شکست پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے اور تمام تنظیمیں توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپور کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود کی کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام پارٹی تنظیموں کو توڑنے اور پارٹی کو دوربارہ منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی ہدایت پر ان کی ہمیشرہ فریال تالپور عنقریب اسلام آباد میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کا ایک اہم اجلاس طلب کریں گی جس میں پارٹی تنظیمیں توڑنے کا اعلان کیا جائے گا اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی جگہ نیا پارٹی صدر بھی نامزد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :