امریکی بچی نے مطالبات کی منظوری کے لیے بندوق کا استعمال شروع کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 20:34

امریکی بچی نے مطالبات  کی منظوری کے لیے بندوق کا استعمال شروع کر دیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء)10 سالہ شین رابرٹس کو اودا رنگ اچھا لگتا ہے ، اس لیے اس نے اپنے لیے اودے رنگ کی اے آر 15 رائفل پسند کی ہے۔یہ رائفل ایک منٹ میں 60 راؤنڈ فائر کر سکتی ہے۔شین کے باپ نے اسے 4 سال کی عمر میں گھرمیں ہی گن کا ٹریگر کھینچنا سکھایا۔ اب شین کے پا س9 گنیں ہیں۔شین شوٹنگ کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتی ہے۔

اسی وجہ سے امریکا میں اسلحے کے حامیوں نے بچوں کو اسلحہ استعمال کرنے کا حق دینے کے لیے شین کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ پچھلے سال 9 سال کی عمر میں اس نے اپنے گھر پر نیو جرسی کے قانون سازوں کو اس بات پر قائل کر لیا کہ وہ گن کنٹرول کے قانون کو ویٹو کر دیں گے۔ شین کا کہنا ہے کہ اگر میگزین کے راؤنڈز کو 15 سے کم کر کے 10 کیا گیا تو وہ اس کا کوئی دوسرا حل نکالے گی یا امریکا میں کسی دوسری ایسی جگہ منتقل ہو جائے گی جہاں اس قانون کا اطلاق نہ ہوتا ہو۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے ایک ماہ بعد ہی ایریزونا میں حادثاتی طور پر ایک انسٹرکٹر 9 سالہ بچی کو شوٹنگ سکھاتے ہوئے بچی کی گولی کا نشانہ بن گیا تاہم شین کے باپ کو اس کی فکر نہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ انسٹرکٹر کا قصور تھا۔ شین کے باپ کا کہنا ہے کہ اس نے فرینکلن ویلی میں اپنے گھر میں اپنے بچوں کو بہت چھوٹی عمر میں اسلحے کا استعمال سکھا دیا۔ اس کے بچے چھوٹی عمر میں ہی سیکھ گئے کہ یہ کوئی کھلونے نہیں۔

شین کے باپ نے اسے تمام حفاظی اقدامات ازبر یاد کرائے ہوئے ہیں اور وہ اس کا متحان لیتا رہتا ہے۔ 2013 میں شین امریکا میں شوٹنگ کی چمپین شپ میں دوسرے نمبر پر تھی تاہم امریکا میں ہر کوئی اس کے اسلحہ رکھنے کے خیال کا حامی نہیں۔بہت سے لوگ بچوں کے اسلحہ رکھنے کے مخالف ہیں، مگر شین اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔