فرانس ، اعلیٰ ترین مسلم رہنماوٴں کا مساجد دگنی کرنے کا مطالبہ
اتوار 5 اپریل 2015 21:23
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 اپریل۔2015ء)فرانس میں مسلمانوں کے اعلیٰ ترین رہنماوٴں میں سے ایک نے ملک میں لاکھوں مسلمانوں کیلئے مساجد کی کمی پوری کرنے کیلئے اگلے دو سالوں میں مساجد کی تعداد دگنی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہفتہ کو مغربی دنیا میں سب سے بڑے سمجھے جانے والے فرنچ اسلامی تنظیموں (یو او آئی ایف) کے اجتماع پر دلیل بوبکر نے کہا کہ یورپ میں مسلمان برادری کے حوالے سے سب سے بڑے ملک میں موجود 2200 مساجد ناکافی ہیں۔
فرنچ مسلم کونسل کے سربراہ اور دارالحکومت کے قریب لی بورگ نامی ٹاوٴن میں پیرس مسجد کے ریکٹر نے اگلے دو سالوں میں مساجد کی تعداد دگنی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا 'نامکمل مساجد میں عبادات کیلئے کئی کمرے ہیں اور اسی طرح بہت سی ایسی مساجد ہیں جن کی تعمیر ہی نہیں ہو سکی'۔(جاری ہے)
250 سے زائد مسلم ایسوسی ایشنوں پر مشتمل یو او آئی ایف کے سالانہ اجتماع میں شرکاء نے مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں پر تحمل کا مطالبہ کیا۔
اجتماع سے کچھ مہینوں قبل شدت پسند مسلح افراد نے پیرس اور اطراف میں 17 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ان حملوں کے بعد فرانس میں 'اسلاموفوبیا' میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رواں سال صرف جنوری میں مساجد کے خلاف حملے یا دھمکیوں کے 167 واقعات پیش آئے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اسی مہینے میں مساجد کے خلاف ایسے صرف 14 واقعات ریکارڈ ہوئے تھے۔فرانس کے چالیس سے پچاس لاکھ نفوس پر مشتمل مسلم اقلیت کے ساتھ تعلقات طویل عرصہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ ملک میں کئی مواقعوں پر مئیرز نے مساجد کی تعمیر سے انکار کیا جبکہ اسکولوں اور جیلوں میں مسلمانوں کیلئے حلال کھانا فراہم کرنے پر بھی مزاحمت دیکھنے میں آئی۔یو او آئی ایف کے سربراہ امر لسفر نے کہا 'فرانس ہمارا ملک اور ہم اس کے وفادار ہیں۔ ہمیں اللہ تعالی اور ان کے پیغمبر (صلی اللہ وعلیہ وسلم) سے پیار ہے '۔بوبکر امرلسفر سے اتفاق کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ فرانس میں مسلمانوں کے احترام کیا جانا ضروری ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.