افغان طالبان نے اپنے کرشماتی سپریم لیڈر ملا عمر کی تفصیلی سوانح حیات شائع کر دی ،دشمنوں کی مسلسل ٹریکنگ کے باوجود ملا عمر کے معمولات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوئی ، اب بھی جہادی سرگرمیوں میں بھرپور انداز سے متحرک ہیں اور اسلامی ریاست کے رہنماء کے طور پر جہادی سرگرمیوں کو منظم کررہے ہیں، آر پی جی سیون گرینیڈ لانچر ملا عمر کا پسندیدہ ہتھیار ہے،سوانح حیات
اتوار 5 اپریل 2015 21:49
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) افغان طالبان نے اپنے کرشماتی سپریم لیڈر ملا عمر کی تفصیلی سوانح حیات شائع کر دی ، یہ اقدام بظاہر عسکریت پسند حلقوں میں دولت اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کا توڑ لگ رہا ہے۔اتوار کو افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں طالبان کو دولت اسلامیہ کی وجہ سے کئی ساتھیوں کو منحرف ہوتے دیکھنا پڑا ہے اور کچھ عسکریت پسندوں نے 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے منظرعام سے غائب ملا عمر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
طالبان کی مرکزی ویب سائٹ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شائع ہونے والی سوانح عمری ملا عمر کے بطور سپریم لیڈر 19 برس مکمل ہونے پر ایک خراج تحسین ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ اب بھی 'جہادی سرگرمیوں' میں بھرپور انداز سے متحرک ہیں۔(جاری ہے)
سوانح حیات کے مطابق دشمنوں کی مسلسل ٹریکنگ کے باوجود ملا عمر کے معمولات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوئی اور وہ اسلامی ریاست کے رہنماء کے طور پر جہادی سرگرمیوں کو منظم کررہے ہیں۔
سوانح عمری میں انہیں کرشماتی شخصیت قرار دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ 'وہ پورے جذبے سے ظالم غیرملکی دراندازوں کے خلاف سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہیں'۔سوانح حیات میں میدان جنگ میں بہادری کے متعدد واقعات بھی درج ہیں جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ آر پی جی سیون گرینیڈ لانچر ملا عمر کا پسندیدہ ہتھیار ہے۔طالبان کی جانب سے اپنے سپریم لیڈر کی تفصیلی سوانح حیات کو شائع کرنے کے حیران کن اقدام نے، جس میں ان کی ذاتی اور خاندانی زندگی کا بھی ذکر ہے، سیکورٹی تجزیہ کاروں کو حیران کردیا ہے کیونکہ 2001 کے بعد سے ملا عمر منظر عام پر نہیں آئے جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے ان کے سر پر ایک کروڑ ڈالرز کا انعام رکھا ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.