فاسٹ بالر محمد عرفان کو انجری سے چھٹکارے کے لیے 6 سے 8 ہفتے درکار
اتوار 5 اپریل 2015 21:51
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان مزید 6سے 8ہفتے تک انٹر نیشنل کرکٹ سے باہر رہیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق ورلڈ کپ 2015 کے دوران محمد عرفان کی ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے میں ہیر لائین فریکچر ہو گیا تھا اور اسی وجہ سے وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اس انجری سے چھٹکارا پانے میں چھ سے آٹھ ہفتے لگیں گے۔
محمد عرفان اس سے پہلے 2013 میں بھی کولہے کی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ 7 فٹ 1انچ قد کے مالک محمد عرفان کو لاحق فٹنس مسائل کے باعث ان کا کرکٹ کیرئیر خدشات سے دو چار ہے اور اب بھی ان کے لیے ٹیسٹ کھیلنا مشکل ہو چکا ہے جبکہ مسلسل ون ڈے میں بھی ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے اس لیے ان کے لیے ٹی 20 کرکٹ سب سےزیادہ مفید ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.