پی آئی کا طیارہ 134محصورین کو لیکر وطن واپس پہنچ گیا
فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 23:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء)پی آئی اے کا طیارہ محصورین کو لے کر یمن سے وطن واپس پہنچ گیا ہے جہاں بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر مسافروں کا ان کے اہل خانہ کی طرف سے پر تاتپاک استقبال کیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 7006 یمن سے 134مسافروں کو لیکر وطن واپس پہنچ گئی ہے جن میں 130پاکستانی جبکہ 4غیر ملکی شامل ہیں ۔
غیر ملکیوں میں 2کینڈین جبکہ 2سوڈانی شامل ہیں۔(جاری ہے)
وطن واپس آنے والے مسافروں نے اپنے ہاتھ میں پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور ان کے آتے ہی ائر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔مسافروں کا استقبال کیلئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ سمیت دفترخارجہ اور او پی ایف کے حکام بھی ائر پورٹ پرموجود تھے۔ائر پورٹ پر موجود ہرشخص کی آنکھ میں خوشی کے آنسو تھے ،لوگ اپنے پیاروں سے آتے ہی گلے لگ گئے اور ان کا استقبال پھولوں کے ہار وں سے کیا ۔
وطن واپس پہنچنے والے مسافروں میں سے 87افراد کا تعلق کراچی سے ہے ۔یاد رہے کہ پاکستانی حکومت کی مسلسل کو شش کے بعدیہ پی آئی اے کی تیسری پرواز ہے جو پاکستانیوں کو لیکر وطن واپس پہنچی ہے۔ابھی بھی 200پاکستانی یمن میں موجود ہیں جنہیں وطن واپس لایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.